امر بالمعروف اور نہی عن المنکر توصلی ہے یا تعبدی ؟

سوال

کیا امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکرنے میں، قربة الی الله کی نیت کرنا شرط ہے؟ 

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ

    یہ امر اس بات پر متوقف ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر تعبدی ہے یا توصلی ۔ علما کے درمیان اس کے تعبدی اور توصلی ہونے میں اختلاف ہے ۔

    عبادات دو طرح کی ہیں :

    تعبدی : وہ عبادات جس میں نیت اور قصد قربت شرط ہے ، اور بغیر قصد قربت کے وہ عبادت محقق ہی نہیں ہو گی ، جیسے نماز ، روزہ ، حج وغیرہ

    توصلی : وہ عبادات جس میں نیت اور قصد قربت شرط نہیں ہے ، اور بغیر قصد قربت کے بھی وہ عبادت محقق ہو جائے گی ، جیسے طہارت وغیرہ ، البتہ اس عمل سے اگر ثواب بھی حاصل کرنا ہو تو قصد قربت لازمی ہے ۔

    امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے سلسلہ میں اکثر علما یہی فرماتے ہیں کہ ترتب ثواب کے لئے قصد قربت شرط ہے ۔ ورنہ انسان ثواب سے محروم رہ جائے گا ۔

    مزید تفصیلات :

    ویکی معروف http://wiki.fmaroof.ir

    درس خارج فقه تربیتی استاد علیرضا اعرافی 93/01/26 Eshia.ir

    Khamenei.ir

جواب دیں۔

براؤز کریں۔