انفال میں کیا کیا چیزیں شامل ہیں؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جوابسلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ
    درج ذیل چیزیں مصادر انفال ہیں:

    ۱۔ فئی یعنی وہ چیز یں جو بغیر جنگ اور لشکر کشی کئے مسلمانوں کے قبضے میں آگئی ہوں چاہے وہ زمین ہو یا دوسری چیز یں ۔

    ۲ ۔ وہ مردہ زمین جس کو آباد کر کے اور اس کی اصلاح کر کے ہی اس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

    ۳ ۔ وہ شہر اور دیارجن سے ان کے باشندے ہجرت کر گئے ہوں اور وہ ویران ہوگئے ہوں۔

    ۴۔ بڑے بڑے دریاؤں اور سمندروں کے ساحل ۔

    ۵۔ قدرتی جنگلات اور بانس کے جنگل ، وادیاں اور پہاڑوں کی چوٹیاں ۔

    ۶۔بادشاہوں کے خصوصی اموال اور ان کی نفیس چیزیں جو جنگ میں مسلمانوں کے ہاتھ لگیں ۔

    ۷۔ عمدہ غنائم جیسے اصیل گھوڑے اور مہنگے کپڑے وغیرہ۔

    ۸۔اذن امام کے بغیر لڑی گئی جنگ میں جو غنیمت مسلمانوں کے ہاتھ لگے ۔

    ۹۔اس شخص کی میراث جس کا کوئی وارث نہ ہو۔

    ۱۰۔معادن{کانیں}

    حوالہ: فقہی مسائل کا مجموعہ ،حضرت آیت‌الله‌العظمٰی خامنہ ای دامت برکاتہ ،بحث خمس،مسئلہ:۱۲۲۵

جواب دیں۔

براؤز کریں۔