اگرکتا کسی برتن کو چاٹ لے تو وہ کس طرح پاک ہوگا؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ

    جس برتن سے کُتے نے پانی یا کوئی اور مائع چیز پی ہو اسے پہلے پاک مٹی سے مانجھنا چاہئے پھر اس برتن سے مٹی کو دُور کرنا چاہئے، اس کے بعد قلیل یا کُر یا جاری پانی سے دو دفعہ دھونا چاہئے۔ اسی طرح اگر کُتے نے کسی برتن کو چاٹا ہو اور کوئی چیز اس میں باقی رہ جائے تو اسے دھونے سے پہلے مٹی سے مانجھ لینا ضروری ہے البتہ اگر کتے کا لعاب کسی برتن میں گر جائے تو احتیاط لازم کی بنا پر اسے مٹی سے مانجھنے کے بعد تین دفعہ پانی سے دھونا ضروری ہے۔
    اگر مٹی سے نہ مانجھا جائے تو وہ برتن پاک نہیں ہو سکتا۔
    استفتاء wilayt.in از دفتر آیۃ اللہ خامنہ ای و سیستانی دام ظلھما۔
    شماره استفتاء رہبری: 2z9AKO5Ihm4

جواب دیں۔

براؤز کریں۔