اگرکسی نےغسل مس میت نہ کیا ہوتو اس کے نمازو روزہ کا کیا حکم ہے؟

سوال

اگر کسی شخص نے بہت سال پہلے کسی لاش کو چھوا ہے اور اسے غسل مس میت  کی واجبیت کے بارے میں معلوم نہیں ہے اور اس نےغسل مس میت  نہیں کیا ہے۔؟

 ۱- تو کیااب اس پر غسل مس میت واجب ہے؟۲- ان برسوں میں اس کی نماز کا کیا حکم   ہے؟

۳- اس کے روزوں کا کیا حکم ہے؟

Answer ( 1 )

  1. جواب

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ وبر کاتہ

    اگر میت کا چھونا،جسم ٹھنڈا ہونے سے پہلےہوتو غسل واجب نہیں ہے اور اگر پورا جسم ٹھنڈا ہونے کے بعداور غسل میت تمام ہونے سے پہلے ہے تو غسل مس میت واجب ہے،اور اس دوران جو نمازیں اس نے پڑھی ہیں وہ باطل ہیں ان کی قضا کرے لیکن اگر اس دوران اس پر غسل جنابت واجب ہو جاتاہے اور وہ غسل جنابت کر لیتا ہے تو یہ غسل،غسل مس میت کیلئے کافی ہے اوراس کے بعد کی نمازیں صحیح ہیں ،لیکن باقی غسل ،احتیاط واجب کے مطابق غسل مس میت کیلئے کافی نہی ہیں ۔لیکن روزہ رکھنا ،بغیر غسل مس میت کے جائز ہے۔

    https://www.leader.ir/ ur/content/24301

جواب دیں۔

براؤز کریں۔