اگرکوئی شخص اپنے بچوں کے مستقبل کیلئےگھر تعمیر کرے تو کیا اس پرخمس واجب ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب
    سلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ
    اگر کوئی شخص اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے اپنے گھر کے اوپر دوسری منزل تعمیر کرے اگر دوسری منزل کی تعمیر فی الحال اسکی سماجی حیثیت کے مطابق ہو تو جو کچھ اس میں خرچ ہوا ہے اس کا خمس نہیں ہے اور اگر ایسا نہیں ہے اور فی الحال اسے یا اس کے بچوں کو اسکی ضرورت نہیں ہے تو اس کا خمس ادا کرنا واجب ہے۔

    حوالہ: تعلیم احکام،بحث خمس،ص۳۷۵،مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مد ظلہ العالی

جواب دیں۔

براؤز کریں۔