اگر بیوی مستطیع ہو جائے تو کیا حج کے لئے شوہر کی اجازت ضروری ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ

    اگر زوجہ مستطیع ہو تو حج کرنے کے لیے شوہر کی اجازت ضروری نہیں اور نہ ہی شوہر کے لیے جائز ہے کہ وہ حج الاسلام کے لیے یا کسی اور واجب کے لیے زوجہ کو روکے ، لیکن اگر حج کا وقت وسیع ہو تو بیوی کو پہلے قافلے سے روک سکتا ہے۔ طلاق رجعی والی عورت پر جب تک عدت میں ہے بیوی کا حکم ہے۔

    مناسک حج آیۃ اللہ خامنہ ای مسئلہ ۵۶

    مناسک حج آیۃ اللہ سیستانی، مسئلہ ۵۹

جواب دیں۔

براؤز کریں۔