اگر مسجد سے جوتے بدل جائیں تو کیا کریں؟

سوال

مجلس ختم ہونے کے بد مجھے میرے جوتے نہیں ملے اور آخر میں صرف ایک نیا جوتا بچا جو میرے جوتے سے بہت مشابہ (ملتا جلتا) تھا میں نے اسے لے لیا ایک ہفتہ سے زیادہ ہ وچکا ہے ابھی تک کوئی جوتے کو بدلنے کے لئے نہیں آیا ہے لہذا اس بات پر توجہ کرتے ہوئے کہ جس آدمی نے غلطی کی تھی وہ ابھی تک لینے نہیں آیا ہے کیا میرے لئے اس جوتے کا استعمال کرنا چائز ہے؟ اور اگر جائز نہہو تو ایسی صورت میں مجھے اس جوتے کو اور لاپتہ جوتے کو کیا کرنا چاہئے۔

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ

    اگر جوتے بدل جائیں تو اگر یہ یقین ہو کہ یہ جوتے اسی کے ہیں جو جوتے لے گیا ہے اور اسکا ملنا بھی مشکل ہو تو یا یہ پتہ ہو کہ جسکے یہ جوے ہیں وہ انکے اسعمال سے راضی ہے تو باقی ماندہ جوتوں کا استعمال جائز ہے۔ لیکن اگر باقی ماندہ جوتوں کی قیمت اپنے جوتوں سے زیادہ ہے تو اضافی قیمت مالک کی طرف سے صدقہ دے۔ لیکن اگر یہ احتمال ہو کہ یہ جوتے اسکے نہیں ہیں جو آپکے جوتے لے گیا ہے تو انکا حکم مجہول المال کا ہے۔ یعنی مالک کو ڈھونڈھا جائے اور نہ ملنے کی صورت میں اسکی طرف سے کسی فقیر کو دے دیا جائے۔
    توضیح المسائل مراجع ۔ مسأله ۲۵۸۱

جواب دیں۔

براؤز کریں۔