تیمم کا طریقہ کیا ہے ؟

سوال

تیمم کا طریقہ کیا ہے اور کیا مرد اور عورت کے تیمم میں کوئی فرق ہے ؟

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ

    تمام مراجع کے نزدیک تیمم چاہے بدل از غسل ہو یا بدل از وضو ، چاہے مرد کرے یا خاتون، طریقہ تقریبا ایک ہی ہے :

    وضو یا غسل کے بدلے کئے جانے والے تیمم میں چار چیزیں واجب ہیں :

    ۱۔ نیت ۔

    ۲۔ دونوں ہتھیلیوں کو ایک ساتھ ایسی چیز پر مارنا یا رکھنا جس پر تیمم کرنا صحیح ہو۔ اور احتیاط لازم کی بنا پر دونوں ہاتھ ایک ساتھ زمین پر مارنے یا رکھنے چاہئیں ۔

    ۳۔ پوری پیشانی پر دونوں ہتھیلیوں کو پھیرنا اور اسی طرح احتیاط لازم کی بنا پر اس مقام سے جہاں سر کے بال اگتے ہیں بھنووں اور ناک کے اوپر تک پیشانی کے دونوں طرف دونوں ہتھیلیوں کو پھیرنا، اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ ہاتھ بھنووں پر بھی پھیرے جائیں ۔

    ۴۔ بائیں ہتھیلی کو دائیں ہاتھ کی تمام پشت پر پھیرنا ۔

    اس کے بعد دائیں ہتھیلی کو بائیں ہاتھ کی تمام پشت پر پھیرنا ۔

    نکتہ :

    احتیاط مستحب یہ ہے کہ تیمم خواہ وضو کے بدلے ہو یا غسل کے بدلے اسے ترتیب سے کیا جائے یعنی یہ کہ ایک دفعہ ہاتھ زمین پر مارے جائیں اور پیشانی اور ہاتھوں کی پشت پر پھیرے جائیں اور پھر ایک دفعہ زمین پر مارے جائیں اور ہاتھوں کی پشت کا مسح کیا جائے۔

    حوالے :

    Sistani.org

    Leader.ir

جواب دیں۔

براؤز کریں۔