جو اشخاص رشتہ داری کی بنا پر کسی کا ترکہ لے سکتے ہیں ان کی تفصیل بیان کریں؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ

    جو اشخاص رشتہ داری کی بنا پر کسی کا ترکہ لے سکتے ہیں ان کے تین طبقے ہیں:
    ۱۔ پہلا گروہ متوفی کا باپ، ماں اور اولاد ہے اور اولاد کے نہ ہونے کی صورت میں اولاد کی اولاد ہے جہاں تک یہ سلسلہ نیچے چلا جائے۔ ان میں سے جو کوئی متوفی سے زیادہ قریب ہو وہ ترکہ پاتا ہے اور جب تک اس گروہ میں سے اک شخص بھی موجود ہو دوسرا اگر وہ ترکہ نہیں پاتا۔
    ۲۔ دوسرا گروہ، دادا ، دادی ،نانا، نانی، بہن اور بھائی ہے اور بھائی اور بہن نہ ہونے کی صورت میں ان کی اولاد ہے۔ ان میں سے جو کوئی متوفی سے زیادہ قریب ہو توہ ترکہ پاتا ہے۔ اور جب تک اس گروہ میں سے ایک شخص بھی موجود ہو تیسرا گروہ ترکہ نہیں پاتا۔
    ۳۔ تیسرا گروہ چچا، پھوپھی ماموں خالہ اور انکی اولاد ہے۔ اور جب تک متوفی کے چچاوں پھوپھیوں، مامووں اور خلاوں میں سے ایک شخص بھی زندہ ہو اس کی اولاد ترکہ نہیں پاتی لیکن اگر متوفی کا پدری چچا اور ماں باپ دونوں کی طرف سے چچا زاد بھائی موجود ہو تو ترک باپ اور مال کی طرف سے چچازاد بھائیوں کو ملے گا اور پدری چچا کو نہیں ملے گالیکن اگر چچایا چچازار بھائی متعدد ہوں یا متوفی کی بیوی زندہ ہو۔ تو یہ حکم اشکال سے خالی نہیں ہے۔
    توضیح المسائل مراجع، میراث کے احکام

    https://www.tebyan.net

جواب دیں۔

براؤز کریں۔