حمل نہ ٹھہرنےکےلیےکسی خاتون کاڈاکٹرکےپاس جاکرنس بندی کرا لینےکاکیاحکم ہے؟

سوال

حمل نہ ٹھہرنے کے لیے کسی خاتون کا ڈاکٹر کے پاس جاکر نس بندی کرا لینے کا کیا حکم ہے؟ اگر چہ بعد میں ولادت کے امکان و عدم امکان اور شوہر کی رضایت و عدم رضایت کا بھی احتمال ہو؟

Answer ( 1 )

  1. ایسا کرنا عورت کے لیے جایز ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ یہ کسی نامحرم کے لمس یا نظر کا سبب نہ ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بعد میں بچہ ہو سکے گا یا نہیں اور اس جہت سے کہ نس بندی کے بعد بچے نہیں ہو سکیں گے، شوہر کی اجازت لینا ضروری نہیں ہے مگر ہاں کبھی کبھی شوہر کی اجازت ضروری ہوتی ہے جیسے گھر سے باہر ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے شوہر کی اجازت کا ہونا ضروری ہے۔

    حوالہ:

    https://www.sistani.org/urdu/qa/01740

جواب دیں۔

براؤز کریں۔