دوسرے کے قرآن سے اجازت کے بغیر تلاوت کرنا کیسا ہے ؟

سوال

سلام علیکم 

ہمارا سوال ہے کہ اگر کوئی شخص ، صاحب قرآن کی اجازت کے بغیر قرآن میں تصرف کرے یعنی اس کو استعمال میں لائے تو کیا اس کی تلاوت کرنے پر کوئی ثواب ملے گا؟

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ

    کسی کے مال میں اس کی اجازت کے بغیر تصرف جائز نہیں ہے ، ہاں اگر ہمیں پہلے سے اس کے طیب نفس یا اجازت فحوایی کا فی الجملہ اندازہ ہو تو تصرف کیا جا سکتا ہے ورنہ اگر عدم رضایت کا احتمال بھی ہو تو جائز نہیں ہے ۔

    تلاوت قرآن کے سلسلہ میں شاید صاحب قرآن راضی ہوگا ، کیونکہ تلاوت کے ثواب میں وہ بھی شریک ہوگا ، لیکن اگر راضی نہ ہو تو تلاوت کرنا صحیح نہیں ۔

    البتہ بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ خود قرآن کسی کی ملکیت میں نہیں ہوتا ، اسی لئے قرآن کی خرید و فروخت نہیں کی جا سکتی ، لیکن قرآن سے متعلق دیگر چیزیں قابل خرید و فروخت اور قابل ملکیت ہے ؛ اگر چہ بہتر یہ ہے کہ اسے بھی قیمت نہ کہیں بلکہ ہدیہ کہیں ؛ یعنی واقعا دونوں طرف سے ہدیہ کی نیت ہو ؛ نہ کہ خرید و فروخت کی ۔بہرحال ہر صورت میں یعنی چاہے کوئی کسی کو ہدیہ ہی کیوں نہ دے اور اس چیز کو خریدا اور بیچا بھی نہ جا سکے لیکن مصحف کی ملکیت تو بہرحال ثابت ہے ۔

    Islamquest.net

جواب دیں۔

براؤز کریں۔