سجدہ سہو بجا لانے کا طریقہ بیان فرمائیں؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب
    سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    سجدہ سہو کے لیے نماز کے سلام کے فوراً بعد سجدہ سہو کے ارادہ سے اپنی پیشانی ایسی چیز پر رکھے کہ جس پر سجدہ کرنا درست ہے اور بناء بر احتیاط یہ کہے ’’ بسم اللَّه و باللَّه، السّلامُ عليكَ ايّها النّبی و رحمةُ اللَّه و بركاتُه ‘‘ اس کے بعد سجدہ سے سر اٹھاکر دوبارہ سجدہ میں جائے اور یہی ذکر کہے اس کے بعد تشہد وسلام پڑھے۔

    حوالہ: توضیح المسائل فارسی مسئلہ ۳۹۷حضرت آیت‌الله‌العظمٰی خامنہ ای دامت برکاتہ

جواب دیں۔

براؤز کریں۔