ضریح امام حسین علیہ السلام کے دروازے پر سجدہ کرنا کیسا ہے؟

سوال

دیکھنے میں آتا ہے کہ کچھ افرادجب امام معصوم کی ضریح پر پہونچتے ہیں تو ضریح کے دروازے پر سجدے کرتےہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

Answer ( 1 )

  1. جواب

    سلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کو سجدہ کرنا جائز نہیں ہے،لہذا سجدہ کرتے وقت یا تو یہ نیت کرےکہ وہ حرم شریف کے دروازے پر اس اللہ تعالیٰ کاشکر ادا کر رہا ہے جس نے اسے زیارت امام کی توفیق عنایت کی ہے یا سجدہ کرنے کے بجائے امام معصوم علیہ السلام کی ضریح کی چوکھٹ پر جھک کر بوسہ لے اور جھکنے میں امام معصوم علیہ السلام کی بندگی کا قصد نہ ہو بلکہ صرف احترام امام اور ان سے اپنی محبت و ولا کا اظہار مقصود ہو تو یہ جائز ہے اور احتیاط اسی میں ہےکہ اپنی پیشانی زمین پر نہ رکھے اور چوکھٹ کو چومتے وقت انسان سجدہ گزار کی حالت جیسی حالت اختیار نہ کرے۔

    حوالہ:

    آیت اللہ سیستانی آفیشل ویب سائٹ

    Link:https://www.sistani.org/urdu/qa

جواب دیں۔

براؤز کریں۔