عدت کے دوران شادی کرناکیسا ہے؟
سوال
ایک خاتون شادی کے بعد اپنے شوہر سے اختلافات کی بنا پر ایک سال سے زائد عرصہ سےاس کے گھر سے دور رہ رہی تھی پھر اس نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی، کیا یہ خاتون ان موجودہ حالات میں یا طلاق کے فوراً بعد کسی دوسرے مرد کے ساتھ موقت یا دائمی نکاح کرسکتی ہیں؟
Answer ( 1 )
جواب
سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جب تک شرعی شرائط کے ساتھ طلاق کا صیغہ نہ پڑھا جائے اور خاتون طلاق کی عدت مکمل نہ کرلےکسی دوسرے مرد کے ساتھ نکاح (موقت اور دائمی) باطل ہے اور عدت کا دورانیہ اس وقت سے شمار ہوگاجب طلاق کا صیغہ جاری کیا جائے گا، اگرچہ مرد اور عورت ایک سال سے ایک دوسرے سے دور ہی کیوں نہ ہوں۔
https://www.leader.ir/ur