قرض کی صورت میں خمس کیسے نکالا جائے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ
    ۱۔ پچھلے سال اگر آپکی سالانہ آمدنی میں سے پورے سال کا خرچ نکال کر کچھ بچا تھا تو اس پر خمس واجب ہے۔
    ۲۔ جو آپ نے دوسروں کو قرض دیا ہے اگر سالانہ آمدنی میں سے خمس نکالے بغیر دیا ہے تو اگر خمس کی تاریخ پر اسکو واپس لے سکتے ہیں تو اسکو لیکر اسکا خمس نکالنا واجب ہے لیکن اگر نہیں لے سکتے تو فی الحال اسکا خمس واجب نہیں لیکن جب بھی اسکو لینگے اسکا خمس واجب ہوگا۔
    ۳۔ جو قرض آپنے لیا ہے اس پر خمس نہیں ہے۔
    ۴۔ خمس ماہانہ بچت پر نہیں بلکہ سالانی بچت پر واجب ہوتا۔ ایک سال تک جتنی آمدنی ہوگی اس میں سے خرچ نکال کر سال کے آخر میں کچھ بچتا ہے تو اس پر خمس واجب ہوگا ۔ واللہ اعلم۔
    مسائل کی تفصیل جاننے کے لئے رجوع کریں:
    اجوبة الاستفتائات آیۃ اللہ خامنہ ای ، سوال ۸۷۱
    http://www.leader.ir

    توضیح المسائل مراجع، مسئلہ نمبر ،۹۶، ۱۷۵۲
    توضیح المسائل آیۃ اللہ سیستانی، مسئلہ نمبر ،۱۷۶۱
    https://www.sistani

جواب دیں۔

براؤز کریں۔