مردکاعورت کےساتھ حیض کی حالت میں کنڈوم لگاکرجماع کر نےکا کیا حکم ہے۔

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب سلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    حائض پر حرام چیزوں میں سے ایک ، فرج میں جماع کر نا ہے،یہ مرد کے لئے بهی حرام ہے اور عورت کے لئے بھی،اگر چہ ختنہ گاہ کے برابر بھی داخل ہو جا ئے اور منی بھی نہ نکلےبلکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ ختنہ گاه کی مقدار سے کم تر بهی آلت کوعورت کی فرج میں داخل نہ کیا جائے۔

    مسئلہ کی تشریح:مرد کو حیض کے ایام میں عورت کی فرج میں جماع نہیں کرنا چاہئے اور آلت تناسل پر کنڈوم یا کوئی دوسری پوشش رکهنا حکم میں تغییر ایجاد کر نے کا سبب نہیں بن سکتا ہے، کیونکہ اصل مسئلہ ایام حیض میں دخول کا حرام ہونا ہے اور کنڈوم دخول کے لئے رکاوٹ نہیں بن سکتا ہے، بلکہ صرف صحت وسلامتی کی رعایت کے لئے اور حاملگی کو روکنے کے لئے ایک اقدام شمار ہوتا ہے۔

    حوالہ:

    آیۃ الله العظمٰی آقای سید علی سیستانی دام ظلہ

    آیۃ الله العظمٰی رہبر معظم سید علی خامنہ ای دام ظلہ

    توضیح المسائل مراجع، ج اول،مسئلہ ۴۵۰، ص۲۶۰

جواب دیں۔

براؤز کریں۔