میت کوغسل دینے والا کیا بنا غسل مس میت کے میت کی قبر میں اتر سکتاہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. سلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

    میت کوغسل دینے والا بنا غسل مس میت کے میت کی قبر میں اتر سکتا ہے۔

    اس سلسلے میں آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دامت برکاتہ فرماتے ہیں ؛جس شخص نے میت کو مس کرنےکے بعد غسل نہ کیا ہو اس کے لئے مسجد میں ٹہرنا اور بیوی سے جماع کرنا اور ان آیات کا پڑ ھنا جن میں سجدہ واجب ہے منع نہیں ہے ۔لیکن نمازاور اس جیسی عباداتکے لئے غسل کرنا ضروری ہے۔{۱}

    ۱-توضیح المسائل ، آیۃ اللہ سیستانی ،بحث غسل مس میت،مسئلہ نمبر؛۵۲۰

جواب دیں۔

براؤز کریں۔