نجس خمیر(گندھا ہوا آٹا) کو کیسے پاک کیا جائے گا؟
سوال
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
Answer ( 1 )
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سلام علیکم و رحمۃ اللہ
ظاہرا خمیر سے آپکی مراد گندھا ہوا آٹا ہے۔ نجاست کے اعتبار سے اسکی تین حالتیں تصور کی جا سکتی ہے۔
۱۔ آٹا گوندھنے کے لئے اس میں نجس پانی ڈال دیا جائے۔ اس صورت میں جہاں تک پانی پہنچا ہے اتنا حصہ نجس ہے باقی پاک۔
۲۔ آٹے میں پانی پوری طرح مل جانے کے بعد پتہ چلے کہ پانی جنس تھا یا مثلا آٹا گوندھنے والے کا ہاتھ نجس تھا اور اس نے اپنے نجس ہاتھ سے اسکو اس طرح گوندھا ہے کہ نجاست اسکے تمام اجزاء تک پہنچ گئی ہے۔ اس صورت میں پورا آٹا نجس ہے اور وہ کسی بھی طرح پاک نہیں کیا جا سکتا۔ ( ظاہرا آپکا سوال اسی حالت کے بارے میں ہے)۔
۳۔ آٹا گندھنے کے بعد اس میں کوئی نجاست گر جائے۔ اس صورت میں صرف اسکا اتنا حصہ نجس ہے جہاں تک وہ نجاست پہنچی ہے۔ اگر اتنے ہی حصہ کو الگ کر دیا جائے تو بقیہ حصہ پاک ہے۔
سید جعفرربانی، فقه و زندگی، انتشارات معروف، چاپ اول، 1394، ص31،32