نمازاور روزہ کے قصرہو نے کی وجہ کیا ہے؟

سوال

نماز اور روزہ کے قصر ہونے کی وجہ کیا ہے؟ مثال کے طور پر سات{۷} دن کیلئے سفر پر جائیں اور سفر کے دوران روزہ بھی رکھیں ،تو کیا حرج ہے؟

Answer ( 1 )

  1. جواب

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    سفر کے دوران نماز کے قصر کی وجہ قرآن کی آیات میں ذکرہے: سورہ نساء کی آیت نمبر 101 اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مسافر سفر میں اپنی نماز قصرپڑھے۔ ارشاد باری تعالی ہے: "اور جب تم زمین میں سفرکیلئے نکلو تو اگر تمہیں کافروں کے حملے کا خوف ہو تو تمہارے لئے نماز قصر پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں، یہ کافر لوگ یقینا تمہارےصریح دشمن ہیں۔”

    لہذاجب آپ سفر کرتے ہیں تو ، آپ کیلئے نماز قصر کرنا گناہ نہیں ہے۔، کیوں کہ عام طور پر سفر کے حالات ،وطن کے حالات سے مختلف ہوتے ہیں ، سہولیات بھی بدل جاتی ہیں۔ سفر کے دوران مسافروں کانظام الاوقات عام طور پر بہت مصروف ہوتا ہے ،عجلت اور جلد بازی کے علاوہ انھیں غیر متوقع پریشانیوں کابھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔لہذامسافروں کی سہولت کیلئے،خدا کی جا نب سے تحفہ کے طور سفر میں نماز اور روزہ میں کمی کاحکم دیا گیا ہے۔

    اوریہ حکم تعبّدی اور متنوع ہونے کے علاوہ شرعی قوانین کےکا مل ہونے کی علامتوں میں سے ایک ہے

    آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے: ؛”اللہ تعالٰی نے مسافر سے روزے اور کچھ دعائیں ختم کردی ہیں”۔

    حوالہ:

    کنزالعمل ، ج 8 ، ص 503

جواب دیں۔

براؤز کریں۔