نمازی کے لباس کے مستحبات و مکروہات بیان فرمائیں؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب
    سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    نمازی کے لباس کے بعض مستحبات یہ ہیں۔ لباس سفید ہو، پاکیزہ ترین لباس ہو۔ سوت یا کتان سے بنا ہو، خوشبو لگا ہونا عقیق کی انگوٹھی پہننا۔

    نمازی کے لباس کے بعض مکروہات یہ ہیں۔ لباس سیاہ، گندہ اور تنگ ہو، شرابی اور ایسے شخص کا لباس جو نجاست سے پرہیز نہیں کرتا، ایسا لباس جس پر تصویریں بنی ہوں۔ (چاہے نیچے پہنے جانے والالباس ہی کیوں نہ ہو) لباس کے بٹن کھلے ہونا، ایسی انگوٹھی پہننا جس پر نقش ونگار بنے ہوں۔

    حوالہ: توضیح المسائل فارسی مسئلہ ۹۸،۹۷حضرت آیت‌الله‌العظمٰی خامنہ ای دامت برکاتہ

جواب دیں۔

براؤز کریں۔