Answer ( 1 )

  1. جواب
    سلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
    نماز جماعت میں مندرجہ ذیل شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔

    ۱۔ ماموم،امام سے آگے نہ کھڑا ہو اور احتیاط واجب یہ ہے کہ کچھ پیچھے کھڑا ہو۔

    ۲۔ امام کی جگہ مامومین کے کھڑے ہونے کی جگہ سے اونچی نہ ہو البتہ تھوڑے اختلاف (ایک بالشت سے کم) میں کوئی حرج نہیں ہے۔

    ۳۔ امام اور ماموم اور اسی طرح صفوں کے درمیان زیادہ فاصلہ نہ ہو۔

    ۴۔ امام اور ماموم کے درمیان اوراسی طرح صفوں کے درمیان دیوار یا پردہ جیسی کوئی چیز حائل اور مانع نہیں ہونا چاہئے البتہ مردوں اور عورتوں کی صفوں کے درمیان پردہ یا اس قسم کی کوئی چیز لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

    حوالہ:

    توضیح المسائل فارسی،آیۃاللہ العظمیٰ آقای خامنہ ای دامت برکاتہ،مسئلہ۷۱۶

جواب دیں۔

براؤز کریں۔