نماز جمعہ کے مقابلہ میں دوسری جماعت برپا کرنا کیسا ہے ؟

سوال

جمعہ کے دن اگر کسی مسجد میں نماز جمعہ کے لئے اذان ہوئی اور جمعہ ہونے جا رہا ہے ، تو کیا ٹھیک اسی وقت شھر کی دوسری مسجد میں نماز جماعت ظہر کی نہیں ہو سکتی یا ہو سکتی ہے لیکن ٹھوڑا انتظار کر کے پڑھ سکتے ہیں یا پڑھ ہی نہیں سکتے ہیں تفصیلی جواب درکار ہے ۔ 

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ

    اگر چہ فی نفسہ اس میں شرعا کوئی اشکال نہیں اور ایسا ممکن ہے، اور جمعہ کے بجائے نماز ظہر قابل قبول ہے کیونکہ عصر حاضر میں نماز جمعہ واجب تخییری ہے لیکن چونکہ یہ عمل صفوف مومنین میں تفرقہ کا سبب ہے نیز نماز جمعہ کی بے احترامی اور نماز جمعہ کے سلسلہ میں فرد کی بے اعتنائی کو ظاہر کر رہا ہے لہذا بہتر یہ ہے کہ ایسے کام سے پرہیز کیا جائے ، اور بہتر یہ ہے کہ نماز جمعہ کے احترام میں تھوڑا انتظار کر لیا جائے ؛ ورنہ اگر اس عمل میں خدا نہ خواستہ کوئی مفسدہ ہو تو یقینا حرام ہے اور اس سے اجتناب واجب ہے ۔

    Leader.ir

    Sistani.org

جواب دیں۔

براؤز کریں۔