نوٹ یا سکے پر کیا گیلا ہاتھ لگنے سے ہاتھ نجس ہوجائے گا؟

سوال

ایسے نوٹ یا سکے جو لوگوں کے درمیان رد وبدل ہوتے رہتے ہیں کیا ان پر گیلا ہاتھ لگنے سے ہاتھ نجس ہوجائے گا؟

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ
    فقہ میں ’’اصالۃ الطہارہ‘‘ نام کا ایک قاعدہ ہے جسکے مطابق ہر وہ شی کہ جسکی نجاست کے بارے میں یقین نہ ہو، پاک ہے۔ اس قاعدہ کا مبنی بہت سی صحیح روایات ہیں؛ ان میں سے ایک یہ ہے۔
    كلّ شی‏ء نظیفٌ حتى تعلم أنه قذر، فإذا علمت فقد قذر، و ما لم تعلم فلیس علیك (وسائل الشیعة، ج 2، أبواب النجاسات، باب 37، حدیث 4) ہر چیز پاک ہے یہان تک کہ تم کو اسکی نجاست کے بارے میں یقین نہ ہو جایے۔ جب تم کو اسکی نجاست کا یقین ہو جایے تو پھر وہ نجس ہے۔ اور جسکے بارے میں تم نہیں جانتے اسکے بارے میں تم پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔
    انھیں روایات کے پیش نظر تمام مراجع کا فتوی بھی یہی ہے کہ ہر وہ شی کہ جسکی نجاست کے بارے میں یقین نہ ہو، پاک ہے
    استفتائات آیۃ اللہ خامنہ ای سوال نمبر ۲۹۶
    http://www.leader.ir

    توضیح المسائل آیۃ اللہ سیستانی۔ مسئلہ نمبر ۱۲۲
    https://www.sistani

جواب دیں۔

براؤز کریں۔