وسوسہ کی بیماری سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا کوئی راستہ بتایئے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    وسوسہ کےچھوڑنے کا بہترین راستہ اس کی طرف توجہ نہ کرنا اور احکام شریعت سے زیادہ سے زیادہ آشنائی پیداکرنا اور عام لوگوں کی طرح عمل کرنا اور جس مقدار میں شریعت نےحکم دیا ہے اس پر اکتفاءکرنا اور اس سے تجاوز نہ کرنا اور یہ جان لے کہ وسوسہ شیطانی القاءات میں سے ہے۔معصومین علیہم السلام کی روایتوں میں وسوسہ کو شیطان کی اطاعت اور اس کی پیروی سے تعبیر کیا گیا ہے اوراس سے چھٹکارہ کیلئے مستحکم ارادہ ، پروردگار کی توفیق،،خدا کی بارگاہ میں دعا ،اور آئمہ معصومین علیہم السلام جو کہ ہدایت کے منارے ہیں ان کی مدد کی ضرورت ہے۔

جواب دیں۔

براؤز کریں۔