وصیت پر عمل کرنے میں تاخیر کی وجہ سے قیمت میں کمی آ جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال

کسی شخص نے اپنے کچھ مال کی، کسی کے لئے وصیت کردی تھی، لیکن میت کے دادا نے، شرعی جواز کے بغیر اس مال کو فروخت کردیا ہے، نیز اس واقعہ کو کافی عرصہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اس مال کی قیمت میں، کمی آگئی ہے، اس مسئلہ کا شرعی حکم بیان فرمائیں؟

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ
    اگر وصیت کل مال کے تیسرے حصہ میں کی گئی ہے تو اسکے مطابق عمل کرنا واجب اور اسکی خلاف ورزی حرام ہے۔ مندرجہ بالا فرض میں دادا اس مال کا ضامن ہے جو اس نے فروخت کیا ہے۔ قیمت میں فرق ہو جانے کی صورت میں موصی لہ (جسکے لئے وصیت کی گئی ہے) سے مصالحت ضروری ہے۔ واللہ اعلم
    استفتائات آیۃ اللہ خامنہ ای استفتا نمبر۱۸۵۶
    توضیح المسائل آیۃ اللہ سیستانی مسئلہ نمبر۲۷۲۷
    http://www.leader.ir

    https://www.sistani.org/persian/book/50/135/
    https://www.sistani.org/urdu/qa/01872/page/4/

جواب دیں۔

براؤز کریں۔