Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ
    امر بالمعروف اور نہی ا‍‌‎ز منکر کے واجب ہونے میں مندرجہ ذیل شرایط لازم ہیں:
    ۱۔ معروف اور منکر کی ۔گر چہ اجمالا۔ شناخت ہونا، اس بنا پر جو شخص معروف اور منکر کی شناخت نہیں رکھتا، اور ان کو ایک دوسرے سے تشخیص نہیں دے سکتا،اس پر امر بالمعروف اور نہی از منکر واجب نہیں ہے، ہاں کبھی امر بالمعروف اور نہی از منکر کرنے کے لیے معروف اور منکر کی شناخت حاصل کرنا واجب ہو جاتا ہے۔
    ۲۔ احتمال تا‎‌‍ثیر دے رہا ہو ، اس بنا پر اگر اس کی بات کا سامنے والے پر اثر نہں ہوگا تو مجتہدین کے درمیان مشہور ہے کہ اس صورت میں امر بالمعروف اور نہی از منکر واجب نہیں ہے، لیکن احتیاط واجب ہے کہ ایسے شخص کے غلط کاموں سے ناراضگی اور کراہت کا اظہار کرے گر چہ معلوم ہو کہ اس پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔
    ۳۔ وہ شخص اپنے غلط کاموں کو تکرار کرنے کا قصد رکھتا ہو، اس بنا پر اگر اپنے غلط کام کو دوبارہ تکرار نہ کرنا چاہتا ہو تو امر بالمعروف اور نہی از منکر واجب نہں ہے۔
    ۴۔ غلط کام کرنے والا اپنے کام میں معذور نہ ہو مثلا یقین رکھتا ہو جو کام انجام دیا ہے حرام نہیں تھا یا جو کام ترک کیا ہے واجب نہیں تھا، ہاں اگر منکر ایسے کاموں میں سے ہو کہ شریعت اس کے انجام دینے سے راضی نہ ہو مثلا قتل نفس محترم ( جس کا قتل کرنا حرام ہے) اس سے روکنا واجب ہے، گرچہ انجام دینے والا معذور ہو، بلکہ اگر مکلف بھی نہ ہو۔
    ۵۔ امر بالمعروف اور نہی از منکر کرنے والے کے لیے قابل توجہ جانی، مالی یا عرضی خطرہ اور غیر قابل تحمل مشقت اور دشواری نہ ہو، مگر یہ کہ وہ معروف ۔ نیک یا منکر۔ بد کام شریعت کے نظر میں اتنا مہم ہو کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ ضرر اور دشواریاں تحمل کی جایے۔
    اور اگر خود امر بالمعروف اور نہی از منکر کرنے والے کے لیے ضرر نہ ہو لیکن دوسرے مسلمین کے لیے قابل توجہ جانی، مالی یا عرضی ضرر رکھتا ہو تو امر بالمعروف اور نہی از منکر واجب نہیں ہوگا بلکہ اس صورت میں ضرر کی اہمیت اور اس کام کو مقایسہ کیا جائے گا کے بعض اوقات ثکی صورت میں بھی امر بالمعروف اور نہی از منکر ساقط نہیں ہوگا۔
    لہذا آپکے سوال کی روشنی میں امر بالمعروف واجب نہیں ہے۔
    استفتائات آیۃ اللہ خامنہ ای۔ استفتا نمبر ۱۰۵۷
    http://www.leader.ir

    سوالات امر بالمعروف آیۃ اللہ سیستانی سوال نمبر ۳
    https://www.sistani

جواب دیں۔

براؤز کریں۔