کیا اسلام میں شادی کرنا واجب ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ
    سوال: کیا اسلام میں شادی کرنا واجب ہے؟ کیا ایک مسلمان کنوارہ رہ سکتا ہے؟ (اس شرط کے ساتھ کہ گناہ نہ کرے)
    جواب: اسلام میں شادی کرنا واجب نہیں ہے البتہ مستحب مُوکدہ ہے، مگر انسان کو یہ جاننا چاہیے کہ شادی کے بغیر گناہ میں پڑ سکتا ہے۔اور جسکو شادی کے بغیر گناہ میں پڑنے کا خطرہ ہو تو اس پر شادی کرنا واجب ہے۔
    حسینی، احکام ازدواج، ۱۳۸۹ش، ص۳۹، ۴۰۔
    شادی کے بارے میں سوال جواب از دفتر آیۃ اللہ سیستانی، سوال نمبر ۵،
    https://www.sistani.org/urdu/qa/01826/
    البتہ یاد رہے کہ اسلام نے شادی کو بہت اہمیت دی ہے اور قرآن میں شادی کو سکون کا باعث قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کو اپنے غیر شادی شدہ لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی کرنے کی تلقین کی ہے۔ چنانچہ ارشاد ہوتا ہے:
    وَأَنكِحُوا الأَيامىٰ مِنكُم وَالصّالِحينَ مِن عِبادِكُم وَإِمائِكُم ۚ إِن يَكونوا فُقَراءَ يُغنِهِمُ اللَّهُ مِن فَضلِهِ ۗ وَاللَّهُ واسِعٌ عَليمٌ﴿سورہ نور، آیہ ۳۲۔ ﴾
    اور جو تم میں مجرّد ہوں اور جو تمہارے غلام اور لونڈیاں نیک ہوں سب کے نکاح کرا دو، اگر وہ مفلس ہوں گے تو اللہ اپنے فضل سے انہیں غنی کر دے گا، اور اللہ کشائش والا سب کچھ جاننے والا ہے۔
    اسی طرح رسول اکرم صلی الله علیه و آله و سلم نے ’’النکاح من سنتی‘‘ (شعیری، محمد بن محمد، جامع الأخبار، ص 101، مطبعة حیدریة، نجف، بى تا.) کہکر اسکو اپنی سنت بتایا اور مزید اہمیت بتاتے ہوئے شادی کو آدھا دین قراردیا اور ارشاد فرمایا:
    إذا تزوج العبد فقد استكمل نصف الدين، فليتق الله في النصف الباقي (كنز العمال: ٤٤٤٠٣.).
    جب کوئی بندہ شادی کرلیتا ہے تو وہ اپنے آدھے دین کو محفوظ کر لیتا ہے اب اسکی ذمہ داری ہے کی باقی آدھے دین کے کے لئے تقوی الہی اختیار کرے۔
    دوسری جگہ رسول اکرم صلی الله علیه و آله و سلم نے شادی نہ کرنے والوں کی عاقبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:
    اکثر اهل النار العزاب. (من لا یحضره الفقیه، ج 3، ص 251)
    جہنمیوں کی اکژیت بغیر شادی شدہ افراد کی ہوگی۔

جواب دیں۔

براؤز کریں۔