کیا ایک امام کئی بار عید کی نماز پڑھا سکتا ہے ؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ

    اگر امام جماعت یا مقتدی جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کے بعد اسی نماز کو دوبارہ جماعت کے ساتھ پڑھنا چاہے تو اگرچہ اس کا مستحب ہونا ثابت نہیں لیکن رَجَاءً دوبارہ پڑھنے کی کوئی مُمَانَعت نہیں ہے۔ البتہ امام جماعت، قضا کی نیت یا کسی اور کی اجارہ نماز کی نیت بھی کر سکتا ہے ۔ اس طرح وہ ایک سے زیادہ جگہ نماز پڑھا سکتا ہے ۔ البتہ آقای سیستانی کے گروہ استفتاء کے بقول آقا کے نزدیک عید کی نماز احتیاط واجب کی بناپر دوبارہ نہیں پڑھا سکتا

    Sistani.org

    آیۃ اللہ خامنہ ای کے نزدیک دوسرے مامومین کے لئے نماز یومیہ کو دوبارہ پڑھنا مستحب بھی ہے ، لہذا رجاءا کی نیت نہیں کرنی ہے ۔ لیکن عید کی نماز کے لئے مسئلہ مختلف ہے ۔ آپ کے نزدیک ایک امام عید کی نماز کو دوبارہ نہیں پڑھا سکتا ۔

    Khamenei.ir

جواب دیں۔

براؤز کریں۔