کیا حج کے لئے کسی محرم ہمراہی کا ہونا ضروری ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. سلام علیکم و رحمۃ اللہ
    جب عورت مستطیع ہو جائے اور اس کی جان کو خطرہ نہ ہو تو محرم کا ساتھ ہونا شرط نہیں ہے اگر جان کا خطرہ ہو تو ضروری ہے کہ کوئی ایسا شخص ساتھ ہو جس کی وجہ سے اس کی جان محفوظ ہو چاہے اس شخص کو اجرت دینا پڑے، البتہ اجرت دینے پر قادر ہو۔ ورنہ اس پر حج واجب نہیں ہے ۔
    لہذا حج کو آیندہ سال کے لئے ٹالنے کے لئے صرف یہ خوف کافی نہیں ہے کہ ہم اکیلے کیسے جاینگے، بلکہ جان کا خوف ہونا چاہئے اور اگر کسی قافلہ کے ساتھ جانے کی صورت میں یہ خوف ختم ہو سکتا ہو تو حج ساقط نہیں ہوگا، بلکہ مستطیع ہونے کے فورا بعد حج پر جانا واجب ہے۔
    استفتاء از دفتر آیت الله خامنه ای، شماره استفتاء: pp6rND1EVnU.
    https://www.welayatnet.com/fa/news/130390
    مناسک حج، آیۃ اللہ سیستانی، مسئلہ نمبر ۶۰۔
    https://www.sistani.org/urdu/book/62/2945/

جواب دیں۔

براؤز کریں۔