کیا سوتیلی ماں کے ذاتی مال سے میراث لی جا سکتی ہے؟

سوال

سلام علیکم مولانا صاحب
ایک خاتون نے ایک ایسے مرد سے شادی کی جس کی پہلی بیوی فوت ہوگئی تھی اور اس کے کچھ بچے تھے۔ قضائے الہی سے اس خاتون کے کوئی اولاد نہ ہوئی پھر کچھ دن کے بعد شوہر کا انتقال ہوگیا۔ اس خاتون پر اپنا نیجی کچھ مال ہے اب اس خاتون کے مرنے کے بعد اس کا وارث کون ہے؟
شوہر کے بیٹے ، جبکہ یہ کسی طبقے میں نہیں آتے یا اس شخص کو جسے اس نے وصیت کی اور وہ دوسرے طبقے کی ایک فرد بھی ہے مثلاً بہن یا بھائی کی اولاد؟

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ
    سوتیلی ماں کے ذاتی مال سے شوہر کے بچے میراث نہیں لے سکتے بلکہ جو اسکے شرعی وارث ہونگے وہ میراث کے حقدار ہونگے۔ مندرجہ بالا سوال کی روشنی میں چونکہ مرنے والی کے وارثین میں سے دوسرے طبقے کی ایک فرد (بہن یا بھائی کی اولاد) موجود ہے اور میت نے وصیت بھی کی ہے لہذا وصیت پر عمل کرنے کے بعد اگر کچھ مال بچتا ہے تو وہ مذکورہ وارث کو ملےگا۔
    واضح رہے کےدوسرے طبقہ میں مندرجہ ذیل افراد شامل ہیں:
    دادا، نانا اور دادی، نانی اور میت کے بہن بھائی اور اگر بہن بھائی موجود نہ ہوں تو ان کی اولاد ۔

    توضیح المسائل مراجع۔ احکام میراث
    https://www.tebyan.net

    مزید تفصیل کے لئے رجوع کریں
    http://qa.wilayat.com/post/miras-690

جواب دیں۔

براؤز کریں۔