کیا عمرہ کے طواف کے شروع میں حجر اسود کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرنا واجب ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ
    کلی طور پر طواف میں مندرجہ سات (آیۃاللہ سیستانی کے نزدیک آٹھ) چیزیں واجب ہیں۔
    ۱۔ طواف کو حجر الاسود سے شروع کرنا؛
    ۲۔ ہر چکر کو حجر اسود پر ختم کرنا؛
    ۳۔ بائیں جانب سے طواف کرنا؛
    ۴۔ حجر اسماعیل کے باہر سے طواف کرنا؛
    ۵۔ کعبہ معظمہ اور شاذر وان کے باہر سے طواف کرنا؛
    ۶۔ مشہور قول کے مطابق کعبہ معظمہ اور مقام ابراہیم کے درمیان طواف کرنا؛
    ۷۔ طواف کےلئے سات چکرلگانا۔
    ۸۔ موالات
    مناسک حج آیۃ اللہ خامنہ ای مسئلہ ۳۱۰

    http://www.leader.ir/ur/book
    مناسک حج آیۃ اللہ سیستانی طواف کے احکام
    مندرجہ بالا موارد میں حجر اسود کے چومنے یا اسکی طرف اشارہ کا ذکر نہیں ہے لہذا عمرہ مفردہ کے طواف کے شروع میں حجر اسود کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرنا واجب نہیں ہے۔ واللہ اعلم

جواب دیں۔

براؤز کریں۔