کیا لفظ شیعہ قرآن میں استعمال ہوا ہے ؟

سوال

اگر شیعہ حق پر ہیں تو کیا لفظ شیعہ قرآن میں استعمال ہوا ہے 

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ

    پہلی بات تو یہ کہ شیعہ حقیقی اسلام سے الگ کوئی فرقہ نہیں ؛ شیعیت وہی حقیقی اسلام ہے ۔ اسلام بر حق ہے تو شیعیت بھی بر حق ہے۔

    دوسری بات یہ کہ جو لوگ شیعیت کی حقانیت تسلیم کرنے کے لئے لفظ شیعہ کو قرآن میں تلاش کر رہے ہیں ، کیا کسی اور فرقہ کا نام قرآن میں دکھا سکتے ہیں ؟

    ہرگز نہیں ۔

    در اصل کسی مکتب فکر کی حقانیت اس کے دلائل میں ہوتی ہے ، نام میں نہیں ۔ پھربھی اطلاعا عرض ہے کہ لفظ شیعہ قرآن میں متعدد بار ذکر ہوا ہے جو یا گروہ کے معنی میں یا پیروکار میں معنی میں ہے جیسے :

    ۱۔ شیعہ یعنی گروہ :

    ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِيعَةٍ أَيُّهُمْ أَشَدُّ عَلَى الرَّحْمَنِ عِتِيًّا

    سوره ۱۹: مريم – پارہ ۱۶۔ آیت ۶۹

    ۲۔ شیعہ یعنی پیروکار :

    آج لفظ شیعہ اسی معنی میں استعمال ہوتا ہے ، قرآن میں متعدد جگہ پیروکار کے معنی میں استعمال ہوا ہے ؛ جیسے :

    وَدَخَلَ الْمَدِينَةَ عَلَى حِينِ غَفْلَةٍ مِنْ أَهْلِهَا فَوَجَدَ فِيهَا رَجُلَيْنِ يَقْتَتِلَانِ هَذَا مِنْ شِيعَتِهِ وَهَذَا مِنْ عَدُوِّهِ فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِي مِنْ شِيعَتِهِ عَلَى الَّذِي مِنْ عَدُوِّهِ فَوَكَزَهُ مُوسَى فَقَضَى عَلَيْهِ قَالَ هَذَا مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ عَدُوٌّ مُضِلٌّ مُبِينٌ

    سوره ۲۸: القصص – پارہ ۲۰ ۔ آیت ۱۵

    اس آیت میں حضرت موسی کے پیروکار کو شیعہ کہا گیا ہے ، اور ساتھ میں فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِي مِنْ شِيعَتِهِ سے پتہ چلتا ہے جو جس کا پیروکار ہو وہ اس سے مدد کے لئے فریاد بھی کر سکتا ہے ۔

    ۳۔ حضرت ابراہیم ،شیعہ :

    ایک دوسری آیت میں حضرت ابراہیم کے لئے بھی اسی معنی میں لفظ شیعہ استعمال ہوا ہے :

    وَإِنَّ مِنْ شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ

    سوره ۳۷: الصافات – پارہ ۲۳ –آیت ۸۳

    قرآن میں اور بھی موارد ہیں جہاں لفظ شیعہ استعمال ہوا ہے، لیکن ان موارد کو بیان کرنا اس لئے ضروری نہیں کہ محض قرآن میں نام آ جانا کوئی حقانیت کی دلیل نہیں ہے، کیونکہ قرآن میں تو فرعون کا بھی نام آیا ہے ۔ ۔ ۔ بہرحال مذکورہ موارد بھی محض اطلاعا عرض کردیا جس سے پتہ چل جائے کہ جو یہ کہتا ہے کہ قرآن میں لفظ شیعہ کا کوئی وجود نہیں ہے وہ شخص قرآن سے کتنا جاہل اور غافل ہے ۔

جواب دیں۔

براؤز کریں۔