کیا لواط کرنے والا توبہ کے بعد بھی جنت میں نہیں جائےگا؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ
    اسلام کی نظر میں لواط نہایت پست اور گھناونا فعل اور گناہ کبیرہ ہے اور اسکے لئے الگ الگ حالات میں سو کوڑے،قتل اور پھانسی جیسی سخط سزا معین ہے ۔(توضيح المسا يل مراجع ،ج 2 ،م 2405)
    لیکن قرآن مجید کی متعدد آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کے گناہ چاہے جتنے بھی زیادہ اور بڑے ہوں توبہ کی صورت میں اسکو اللہ تبارک و تعالی کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اس نے مغفرت اور بخشش کا وعدہ کیا ہے ۔ چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے : (قُلْ یا عِبادِیَ الَّذینَ أَسْرَفُوا عَلى‏ أَنْفُسِهِمْ لا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمیعاً إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحیمُ زمر ،53.) اے پیغمبر! میرے ان بندوں سے کہ جنہوں نے اپنے نفسوں پر اسراف(ظلم) کیا ہے، کہہ دو کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں، بیشک اللہ تمام گناہوں کو بخش دےگا۔ بے شک وہ غفور و رحیم ہے۔
    اس سلسلہ میں سوال کا جواب دیتے ہوئے آیہ اللہ خامنہ ای و سیستانی مدظلہ فرماتے ہیں:
    اگر کوئی اپنے بلوغ کے ابتدائی دنوں میں لواط کا مرتکب ہوا ہو اور اس نے توبہ کر لی ہو تو کیا اس کی توبہ قبول ہو جائے گی یا نہیں؟ وہ کس طرح احساس کر سکتا ہے کہ اس کی توبہ قبول ہو گئی ہے؟
    پروردگار عالم نے قرآن مجید میں وعدہ کیا ہے کہ وہ توبہ کرنے والوں کی توبہ کو قبول کرتا ہے اور حاشا و کلا ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا کہ وہ اپنے وعدہ پر عمل نہ کرے۔
    http://farsi.khamenei.ir
    https://www.sistani.org

    لیکن یقینی طور پر گناہ میں آلودہ ہونا، توبہ کرنے سے بہت آسان اور بہتر ہے، کیونکہ توبہ کے کچھ خاص شرائط ہیں جو ہر کوئی پورا نہیں کرپاتا اور پھر موت کس کو توبہ کرنے کی مہلت دے اور کسکو نہ دے۔
    بہرحال اگر انسان توبہ کر بھی لے اور خدا اسکو معاف بھی کر دے تب بھی اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ لواط کرنے والے کے اوپر ہمیشہ کے لئے اسکی ماں اور بہن حرام ہوجاتی ہیں جسکے ساتھ اس نے لواط کیا ہے اور توبہ کے بعد بھی وہ ان میں سے کسی شادی نہیں کرسکتا اور اگر مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے اس طرح کی شادی ہو گئی ہے تو جیسے ہی انکو معلوم ہو فورا ایک دوسرے سے جدا ہوجایئں۔ اس میں طلاق کی بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ نکاح باطل ہے۔ (توضیح المسائل مراجع، مسأله ۲۴۰۵)

جواب دیں۔

براؤز کریں۔