کیا مستحب غسل کے ذریعہ نماز پڑھ سکتے ہیں؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جوابسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
    انسان ان غسلوں کے ساتھ جن کا مستحب ہونا شرعاً ثابت ہے جو مسئلہ نمبر 463 میں بیان ہوچكے بغیر وضو کئے ہوئے ایسے کاموں کو جن میں وضو ضروری ہے جیسے نماز انجام دے سکتا ہے لیکن وہ غسل جو رجاءاً بجالایا ہے۔ جو مسئلہ نمبر 464 میں بیان ہوچكے وہ اس طرح نہیں ہے۔ اس بنا پر ان کاموں کے لیے جن میں وضو ضروری ہے اس غسل پر اکتفا نہیں کر سکتا بلکہ وضو بھی کرنا ضروری ہے۔

    لیکن آیۃ اللہ العظمیٰ آقای خامنہ ای دامت برکاتہ کے نزدیک مستحب غسل کے ذریعہ بغیر وضو کے نما ز پڑھنا صحیح نہیں ہے۔

    حوالہ:

    https://www.sistani.org/urdu/book/26352/4249/

    https://www.leader.ir/ur/book/106/

جواب دیں۔

براؤز کریں۔