کیا کافر کے بنائے ہوئے مکان میں نماز پڑھنا مکروہ ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ
    کلی طور پر اگر نماز پڑھنے کی جگہ خشک ہے تو اسکا پاک ہونا ضروری نہیں ہے فقط سجدہ کرنے کی جگہ کا پاک ہونا شرط ہے ، لیکن اگر نماز پڑھنے کی جگہ نجس ہو تو اتنی مرطوب نہ ہو کہ اس کی رطوبت نماز پڑھنے والے کے بدن یا لباس تک پہنچ جائے، لیکن اگر سجدہ میں پیشانی رکھنے کی جگہ نجس ہو تو خواہ وہ خشک بھی ہو نماز باطل ہے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ نماز پڑھنے کی جگہ ہرگز نجس نہ ہو۔ لہذا کافر کا بنائے ہوئے مکان میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ سجدہ کرنے کی جگہ نجس نہ ہو۔ واللہ اعلم۔
    استفتائات آیۃ اللہ خامنہ ای سوال نمبر۳۷۸
    http://www.leader.ir

    توضیح المسائل آیۃ اللہ سیستانی۔ نماز گزار کے مکان کے شرایط
    https://www.sistani.org

جواب دیں۔

براؤز کریں۔