کیا کوئی مستطیع ، تعلیم مکمل ہونے تک حج کو ٹال سکتا ہے ؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. بسم اللہ الرحمن الرحیم

    سلام علیکم و رحمۃ اللہ

    اگرحج پر جانے سے تعلیم پر ایسا اثر پڑے کہ پورا سال خراب ہو جائے اور یہ نقصان ناقابل برداشت ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس سال مستطیع نہیں ہوا ہے ، ہو سکتا ہے مالی اعتبار سے مستطیع ہو گیا ہو لیکن زمانی اعتبار سے مستطیع نہیں ہوا ہے، لہذا حج اس پر واجب نہیں ہے ۔ لیکن اگر ایسا نہ ہو یعنی چھٹی لیکر حج پہ جا سکتا ہو اور ذرہ سی محنت کر کے چھوٹی ہوئی پڑھائی کو پڑھ سکتا ہو تو ایسی صورت میں حج واجب ہے ۔ ایسی صورت میں اگر حج کو ٹال دے تو پھر وہ ضامن ہوگا یعنی اگر بعد میں اس کے پاس پیسہ بھی ختم ہو جائیں تو بھی واجب حج کی ادائیگی ہر حال میں ضروری ہوگی ۔

    Khamenei.ir

    Sistani.org

جواب دیں۔

براؤز کریں۔