اقامتِ عشرہ (دس دن قیام) میں "دن” سے کیا مراد ہے؟ کیا دس دن کی نیت کے صحیح ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ انسان پہلے دن طلوعِ آفتاب سے دسویں دن غروبِ آفتاب تک وہاں رہے، یا گیارہویں دن تک قیام کرنا ضروری ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب:
    دن سے مراد طلوعِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک کا وقت ہے۔

    اگر کوئی شخص طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے درمیان کسی وقت مقامِ اقامت میں داخل ہو، تو اسے نیت کرنی ہوگی کہ وہ وہاں دس شب و روز (240 گھنٹے) قیام کرے۔

    لیکن اگر وہ غروبِ آفتاب اور طلوعِ آفتاب کے درمیان وہاں پہنچے، تو کافی ہے کہ وہ دسویں دن کے غروبِ آفتاب تک وہاں رہنے کا قصد کرے۔

    ماخذ: ہدانا ویب سائٹ، استفتاءاتِ مقامِ معظم رہبری سے ماخوذ۔

جواب دیں۔

براؤز کریں۔