انفال میں کیا کیا چیزیں شامل ہیں؟
سوال
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
Answer ( 1 )
جوابسلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ
درج ذیل چیزیں مصادر انفال ہیں:
۱۔ فئی یعنی وہ چیز یں جو بغیر جنگ اور لشکر کشی کئے مسلمانوں کے قبضے میں آگئی ہوں چاہے وہ زمین ہو یا دوسری چیز یں ۔
۲ ۔ وہ مردہ زمین جس کو آباد کر کے اور اس کی اصلاح کر کے ہی اس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
۳ ۔ وہ شہر اور دیارجن سے ان کے باشندے ہجرت کر گئے ہوں اور وہ ویران ہوگئے ہوں۔
۴۔ بڑے بڑے دریاؤں اور سمندروں کے ساحل ۔
۵۔ قدرتی جنگلات اور بانس کے جنگل ، وادیاں اور پہاڑوں کی چوٹیاں ۔
۶۔بادشاہوں کے خصوصی اموال اور ان کی نفیس چیزیں جو جنگ میں مسلمانوں کے ہاتھ لگیں ۔
۷۔ عمدہ غنائم جیسے اصیل گھوڑے اور مہنگے کپڑے وغیرہ۔
۸۔اذن امام کے بغیر لڑی گئی جنگ میں جو غنیمت مسلمانوں کے ہاتھ لگے ۔
۹۔اس شخص کی میراث جس کا کوئی وارث نہ ہو۔
۱۰۔معادن{کانیں}
حوالہ: فقہی مسائل کا مجموعہ ،حضرت آیتاللهالعظمٰی خامنہ ای دامت برکاتہ ،بحث خمس،مسئلہ:۱۲۲۵