کیا شہید کے خاندان کو جو رقم بنیادِ شہید کی طرف سے دی جاتی ہے، اگر سال کے آخر میں بچ جائے تو اس پر خمس واجب ہوگا؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب:
    آیاتِ عظام روح‌الله خمینی، علی خامنه‌ای اور حسین نوری همدانی کے نزدیک اس پر خمس نہیں ہے۔

    آیاتِ عظام محمد تقی بهجت، محمد فاضل لنکرانی اور ناصر مکارم شیرازی کے مطابق بنا بر احتیاطِ واجب اس پر خمس ہے۔

    آیاتِ عظام میرزا جواد تبریزی اور حسین وحید خراسانی کے نزدیک اگر یہ رقم زیادہ اور قابلِ توجہ ہو تو اس پر خمس واجب ہے۔

    جبکہ آیاتِ عظام علی سیستانی اور لطف‌الله صافی گلپایگانی کے مطابق اس پر خمس واجب ہے۔

جواب دیں۔

براؤز کریں۔