حرام اور حلال موسیقی میں فرق کرنے کا معیار کیا ہے؟ کیا کلاسیکل موسیقی حلال ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب
    شہید امت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے فتوے کے مطابق

    ہر وہ موسیقی جو عرف کی نظر میں لہوی، راہِ خدا سے غافل کرنے والی، اور عیش و نوش و گناہ کی محفلوں کے مناسب سمجھی جائے، حرام موسیقی شمار ہوتی ہے۔

    اس حکم میں کوئی فرق نہیں کہ موسیقی کلاسیکل ہو یا غیر کلاسیکل۔ لہٰذا صرف کسی موسیقی کا "کلاسیکل” کہلانا اس کے حلال ہونے کی دلیل نہیں ہے۔

    کسی موسیقی کے حلال یا حرام ہونے کی تشخیص مکلف کی عرفی تشخیص پر موقوف ہے۔ اگر عرف اسے ایسی موسیقی نہ سمجھے جو مجالسِ لہو و لعب کے مناسب ہو، تو وہ بذاتِ خود حرام نہیں ہے اور اسے سننے میں کوئی اشکال نہیں۔

    ماخذ: اجوبۃ الاستفتاءات، مقامِ معظم رہبری

جواب دیں۔

براؤز کریں۔