ولایت فقیہ کا دائرہ کار کتنا ہے؟
سوال
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
Answer ( 1 )
جواب
سلام علیکم ورحمۃاللہ و برکات
۱۔ولی فقیہ کے حکومتی احکام
حکومتی فرمان اور وہ احکام جن میں ولی فقیہ بعنوان ولی امر حکم کرتا ہے ان کی اطاعت تمام مسلمانوں پر فرض ہے اور اس حکم میں فقہائے عظام بھی شامل ہیں چہ جائیکہ ان کے مقلدین۔
۲۔حدود جاری کرنا
زمانہ غیبت میں بھی ( زنا،چوری وغیرہ کی) حدود کا جاری کرنا واجب ہے اور یہ کام ولی امر مسلمین سے مخصوص ہے۔
۳۔ ولی فقیہ کے اختیارات مقدم ہیں
اسلام ومسلمین کی مصلحت سے متعلق امور اور افراد قوم کے ارادہ واختیار (مفادات) میں اگر ٹکرائو ہوجائے توولی فقیہ کے اختیارات اور فیصلے، افراد قوم کے اختیارات اور فیصلوں پر مقدم ہیں۔
۴۔ذرائع ابلاغ پر کنٹرول
ذرائع ابلاغ کوولی امرمسلمین کے زیرنگرانی ہونا چاہئیے تاکہ ان کے ذریعہ بیش قیمت الٰہی معارف کی نشر واشاعت کرکے اسلام ومسلمین کو فائدہ پہونچایا جاسکے اوراسلامی معاشرہ کے فکری ارتقاء ،مشکلات حل کرنے کی کوشش، مسلمین کے درمیان اتحاد اور مسلمانوں کے درمیان اخوت و برادری کی ترویج جیسے کام انجام دیئے جاسکیں۔
حوالہ: تعلیم احکام،بحث ولایت فقیہ، ص۳۴،مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مد ظلہ