وہ کون سے مواردہیں جہاں نیت تبدیل کرنا واجب ہے؟
سوال
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
Answer ( 1 )
جواب
سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
۱۔عصرسے ظہر کی نیت کرنا،عصر کے مخصوص وقت سے پہلے، اگرنماز کےدرمیان معلوم ہوجائے کہ نماز ظہر نہیں پڑھی ہے۔
۲۔عشاء سے مغرب کی طرف ،عشاء کے مخصوص وقت سے پہلے، اگرعشاء کی نماز کے درمیان معلوم ہوجائے کہ نماز مغرب نہیں پڑھی ہے اورمحل عدول سے آگے نہ بڑھا ہویعنی چوتھی رکعت کے رکوع تک نہ پہونچا ہو۔
۳۔اگر کسی شخص کے ذمہ ایسی دو نمازیں قضا ہوں کہ جن میں ترتیب ضروری ہے (جیسے ایک دن کےظہروعصر کی قضا)اور وہ بھول کر پہلی نماز کی قضا سےپہلے دوسری نماز کی قضا پڑھنا شروع کردے۔
حوالہ: توضیح المسائل فارسی مسئلہ ۱۴۷حضرت آیتاللهالعظمٰی خامنہ ای دامت برکاتہ