کیا امام اعظم "ابو حنیفہ "کو امام باقر {ع} کی شاگردی کا شرف حاصل تھا۔
سوال
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
Answer ( 1 )
جواب
سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اہل سنت کے بزرگ علماء من جملہ امام ابو حنیفہ امام محمد باقر {ع}کے شاگرد رہ چکے ہیں
ایک سنی عالم دین علامہ شیخ اسماعیل دمشق تحریر فر ماتے ہیں:
امام باقر {ع} اتنے بڑےاور مشہور عالم تھے کہ ان کے جیسا اس دور میں دین وشریعت کا علم رکھنے والا کوئی اور نہ تھا اہل سنت کے بزگ علماء دین آئمہ تابعین ان کے شاگرد تھے۔
الروضۃ الندیہ ص ۱۲ط الخیریہ مصر
الروضۃ الندیہ ص۱۲،ط الخیریہ مصر
علامہ خوارزمی تحریر فر ماتے ہیں:
ابو حنیفہ امام باقر علیہ السلام کے شاگرد تھے اور ان سے روایت نقل کرتےتھے ۔
علامہ سبط ابن جوزی بھی نقل کرتے ہیں:
امام باقر{ع} اہل مدینہ کےتابعین میں سے تھے ان کاکا شمارتیسرے طبقہ سے تھا وہ عالم ،عابد اور ثقہ تھے اور ابو حنیفہ اور دوسرے علماء ان کے شاگرد تھے۔
تذکرۃ الخواص ص۳۴۷