میرے پاس کچھ سونا ہے جسے میں نے ایک سنار (گولڈ ڈیلر) کو دیا ہے تاکہ وہ اس سے کاروبار کرے اور ہر ماہ مجھے منافع دے۔ معاہدہ یہ ہے کہ جب بھی میں چاہوں اپنا سونا پگھلی ہوئی شکل میں واپس لے سکتا ہوں، لیکن اگر سونا اس کے پاس ہی رہنے دوں تو ہر مہینے کے آخر میں سونے کی فی گرام موجودہ قیمت کے حساب سے، میرے دیے ہوئے ہر گرام پر 1.5 فیصد منافع ادا کرے۔ کیا ایسا معاہدہ صحیح ہے؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب:
    شہید امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اعلیٰ اللہ مقامہ
    اگر سنار آپ کی وکالت میں اس سونے کو خرید و فروخت کے کاروبار میں استعمال کرے، اور یہ طے ہو کہ حاصل ہونے والے منافع میں سے اگر معاہدے کے مطابق یا اس سے زیادہ نفع حاصل ہو تو مقررہ مقدار آپ کو دے اور باقی خود رکھ لے، تو اس میں کوئی اشکال نہیں ہے۔

جواب دیں۔

براؤز کریں۔