میں ایک ایسے مجتہد کی تقلید کرتا تھا جو اب وفات پا چکے ہیں۔ اب میں ایک زندہ مجتہد کو ان سے زیادہ اعلم سمجھتا ہوں۔ کیا میں پھر بھی مرجعِ متوفیٰ کی تقلید پر باقی رہ سکتا ہوں؟

سوال

Answer ( 1 )

  1. جواب:

    آیاتِ عظام امام خمینیؒ اور خامنہ ای کے مطابق:
    جی ہاں، آپ مرجعِ متوفیٰ کی تقلید پر باقی رہ سکتے ہیں۔

    آیاتِ عظام بہجت، تبریزی، سیستانی، صافی گلپایگانی، نوری ہمدانی، فاضل لنکرانی اور وحید خراسانی کے مطابق:
    نہیں، آپ مرجعِ متوفیٰ کی تقلید پر باقی نہیں رہ سکتے، بلکہ آپ پر لازم ہے کہ زندہ اعلم مجتہد کی تقلید کریں۔

جواب دیں۔

براؤز کریں۔