میں سترہ سال کی عمر تک احتلام، غسلِ جنابت اور اس جیسے مسائل سے واقف نہیں تھا۔ نہ کسی نے مجھے ان کے بارے میں بتایا تھا اور نہ ہی میں خود جنابت اور غسل کے واجب ہونے کا مطلب سمجھتا تھا۔ اس وجہ سے میں نے اس عمر تک نمازیں اور روزے اسی حالت میں انجام دیے۔ میری ذمہ داری کیا ہے؟
سوال
Answer ( 1 )
جواب: آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے فتوے کے مطابق
جنابت کی حالت میں جو نمازیں آپ نے پڑھی ہیں، ان سب کی قضا واجب ہے۔
البتہ جن روزوں کو آپ نے جنابت کی حالت میں، اصلِ جنابت اور غسل کے وجوب سے ناواقف ہونے کی وجہ سے رکھا تھا، وہ صحیح ہیں اور ان کی قضا واجب نہیں ہے۔