آلاتِ موسیقی بجانے کا کیا حکم ہے؟
سوال
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
Answer ( 1 )
جواب:
تمام مراجعِ تقلید (آیت اللہ بہجتؒ اور آیت اللہ صافیؒ کے علاوہ) کے مطابق:
اگر موسیقی کا آلہ ان آلات میں سے ہو جو صرف لہو و لعب اور حرام مقاصد کے لیے مخصوص سمجھے جاتے ہوں، تو انہیں بجانا کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔
البتہ اگر وہ مشترک آلات ہوں، یعنی ایسے آلات جو حلال اور جائز مقاصد میں بھی استعمال ہوتے ہوں، تو ان سے جائز اور مشروع مقاصد کے لیے استفادہ کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
آیاتِ عظام بہجتؒ اور صافی گلپایگانیؒ کے مطابق:
موسیقی کے آلات بجانا، بطورِ کلی، اگر لہوی موسیقی کے زمرے میں آتا ہو تو حرام ہے۔
مآخذ:
امام خمینیؒ، استفتاءات، ج ۲، مکاسب محرّمہ، س ۳۰
آیت اللہ خامنہ ای، اجوبۃ الاستفتاءات، س ۱۱۶۴
آیت اللہ فاضل لنکرانیؒ، جامع المسائل، ج ۱، س ۹۹۲
آیت اللہ مکارم شیرازی، استفتاءات، ج ۱، س ۵۲۴ و ۵۲۵؛ ج ۲، س ۷۰۷ و ۷۱۰
آیت اللہ تبریزیؒ، استفتاءات، س ۱۰۵۴ و ۱۰۶۵؛ صراط النجاة، ج ۱، س ۱۰۰۵
دفاتر آیاتِ عظام سیستانی، وحید خراسانی اور نوری ہمدانی