پانی پینے کے مستحبات اور مکروہات کیا ہیں؟
سوال
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit.Morbi adipiscing gravdio, sit amet suscipit risus ultrices eu.Fusce viverra neque at purus laoreet consequa.Vivamus vulputate posuere nisl quis consequat.
Answer ( 1 )
جواب:
پانی پینے کے مستحبات:
پانی کو چوس کر (آہستہ آہستہ) پینا۔
دن کے وقت کھڑے ہو کر پانی پینا۔
پانی پینے سے پہلے "بسم اللہ” اور بعد میں "الحمد للہ” کہنا۔
پانی کو تین سانسوں میں پینا۔
رغبت اور میل کے ساتھ پانی پینا۔
پانی پینے کے بعد حضرت امام حسینؑ اور ان کے اہل بیتؑ کو یاد کرنا اور ان کے قاتلوں پر لعنت کرنا۔
پانی پینے کے مکروہات:
روایات میں چند امور سے منع کیا گیا ہے:
بہت زیادہ پانی پینا۔
چکنائی والی غذا کھانے کے فوراً بعد پانی پینا۔
رات کے وقت کھڑے ہو کر پانی پینا۔
بائیں ہاتھ سے پانی پینا۔
برتن کے ٹوٹے ہوئے حصے سے یا برتن کے ہینڈل (دستے) کی طرف سے پانی پینا۔
ماخذ: ہدانا ویب سائٹ، برگرفتہ از استفتاءاتِ آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای۔